| | | | | |

لطیفوں کا چیپٹرکلوز،انتظار ختم،قلندرزبنے پی ایس ایل چیمپئن،سلطانزکی فتوحات فریم

کرک اگین رپورٹ

لطیفوں کا چیپٹرکلوز،انتظار ختم،قلندرزبنے پی ایس ایل چیمپئن،سلطانزکی فتوحات فریم۔انتظار ختم ہوا۔لطیفوں کا چیپٹر کلوز ہوا اور لاہور قلندرز بھی پی ایس ایل چیمپئن بن ہی گئے۔یہ پاکستان سپرلیگ 2022 کی بات ہے۔یہ پی ایس ایل 7 کی کہانی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کی چیمپئن لاہور قلندرز بنی ۔اس نے فائنل میں ملتان سلطانز کو ہرادیا۔ایونٹ کی ہسٹری میں یہ قلندرز کی پہلی فاتحانہ چال تھی۔اس سے قبل ان کی تاریخ بڑی ناکام تھی۔ پی ایس ایل کے اہم ریکارڈز میں یہ بھی نمایاں ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی کراچی کنگز ٹیم 2022کے ایڈیشن میں  مسلسل 9 ناکامیوں سے دوچار ہوئی۔شاید یہی وجہ ہے کہ یہ ناکامی بابر اعظم دل پر لے گئے،اس سے اگلی بار 2023 میں کراچی کی بجائے پشاور زلمی کی کپتانی کرتے نظر آئے۔پی ایس ایل کہانی کا اہم چیپٹر یہ بھی ہے کہ ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ 7  میں 10 میں سے 9 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ۔

پی ایس ایل تاریخ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزچوتھی کوشش میں سرفراز

اس وقت کے پاکستان اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم باہر ہوگئے ۔پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنا۔

سرفراز پھر دیکھتے رہ گئے،مسلسل دوسری بار ٹرافی پھسل گئی،پی ایس ایل 2 لاہور میں مکمل ہوئی

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *