| | | | | | | | |

لیگز دنیاوی مال،فتنہ ہیں،پی ایس ایل اچھی کیوں،محمد رضوان نے سب بتادیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

لیگز دنیاوی مال،فتنہ ہیں،پی ایس ایل اچھی کیوں،محمد رضوان نے سب بتادیا۔ساری لیگ بہترین ، مگر پی ایس ایل مشکل لیگ ہے، محمدرضوان نے پریس کانفرنس میں  کہا ہے کہ ہماری لیگ ایک لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں تینوں بائولر 140 سے زائدسپیڈ کے ملیں گے ۔اگر کوئی کم بھی ہےتو اس کوکھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

ایسی صورتحال ہو تو ٹورنامنٹ ہوتو وہ بہت بلندی پرجاتا ہے ، غیرملکی کھلاڑی کہتے ہیں کہ انہوں نے جتنی لیگ کھیلی ہیں سب سے مشکل لیگ یہی لگتی ہے کیونکہ ان کے بیج کا کھلاڑی بھی انٹرنشنل ہوتا ہے اس کےلئے مشکل لیگ ہے۔

آرام لینے کی پیشکش مسترد ،ڈراپ کا کہا،رضوان کا نیا انکشاف،پی ایس ایل میں امیدیں کس سے،بتادیا

ایک اور سوال کے جواب میں ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا ہے کہ ہم کسی لیگ کو برا نہیں کہتے یہ دنیاوی مال ہے جو فتنہ ہے،کہیں سے بھی ملے تو آپ کہتے ہیں یہ لیگ اچھی ہے ۔لیگوں سے بس پیسے ہی ملتے ہیں،اس لئے سب ہی اچھی لیگز ہیں۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز کل 13 فروری کو ملتان میں ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہورہا ہے۔پہلا میچ کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *