لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈزٹیسٹ،انگلینڈ کیلئے سنگل سیشن ہی شکست لکھنے لگا،پھر عثمان خواجہ دیوار۔تازہ ترین کرکٹ خبروں میں یہ ہے کہ ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔آسٹریلیا نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں آسٹریلیا ڈرائیونگ سیٹ پر۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کے مسلسل دوسرے میچ اور ایشز سیریز میں برتری دگنے کرنے کے چکر میں ہے۔
جمعہ کو لارڈز میں آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 130 رنزبنالئے تھے اور اس کے صرف2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے لیکن عثمان خواجہ پھر فرق بن گئے۔وہ 58 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔سٹیون سمتھ 6 پر ہیں۔ڈیوڈ وارنر 25 اورلبوشین 30 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔اینڈرسن اور ٹانگوائے نے ایک ایک وکٹ لی۔
مسلسل100 ٹیسٹ میچزکھیلنے والے نیتھن لائن بے ساکھیوں پر،ایشز سے آئوٹ
اس سے قبل انگلینڈ کھیل کے پہلے سیشن میں 46 رنزکے اندر اپنی 6 وکٹیں گنواگیا،یہ موت تھی۔شاید شکست۔ایک سیشن میں 6 وکٹیں گرجانا،ہوم آف کرکٹ میں لیٹ جانا۔ہوم گرائونڈ کا کوئی فائدہ نہ ہونا مذاق ہے۔یہی وجہ ہے کہ انگلش کرکٹ میں بین سٹوکس اور برینڈ میک کولم کی جاری پالیسی پر شدید بحث شروع ہے۔بین سٹوکس 17 اور جونی بیئرسٹو 16 رنزبناسکے۔انگلینڈ کی پوری اننگ 325 رنزپر تمام ہوئی۔آسٹریلیا نے91 رنزکی اہم لیڈ لے لی۔
کینگروزکی جانب سےمچل سٹارک نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔انگلینڈ کو نیتھن لائن کے ان فٹ ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آسٹریلیا کی جموعی برتری 221 رنزکی ہوگئی ہے۔