بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
میچ ٹائی،سپر اوور ٹائی،پھر سپر اوور،افغانستان کو حماقت سے شکست،روہت شرما نبی سے کیوں لڑے۔لرکٹ کی بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایک بہت بڑا میچ،ایک بڑا ہی سنسنی خیز ٹاکرا۔افغانستان نے بھارت کی ناک میں دم کردیا،پہلے 212 اسکور بناکر ٹی 20 میچ ٹائی کیا،پھر سپر اوور میں 16 اسکور بناکر بھارت کو 16 تک روکا،وہ بھی ٹائی ہوا۔اگلا سپر اوور پھر ہوا۔بھارت کو صرف 11 تک محدود کیا لیکن وہی ناتجربہ کاری کے سبب جلد بازی میں سپر اوور 1 رن 2 وکٹ گنواکر 3 بالز میں مکمل کروادیا۔10 رنزکی شکست ہوگئی۔افغانستان کئی لمحات پر یہ میچ جیت سکتا تھا لیکن قسمت نے مدد نہیں کی،ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت سب کے پسینے بہنے لگے،ناخن کترنے لگے ۔ایک موقع پر روہت شرما پہلے سپر اوور میں محمد نبی کے ساتھ لڑنے پہنچ گئے،اوور تھرو پر وہ دوڑے تو روہت شما نے نبی سے کہا کہ بال ان کو لگ کر گئی ہے۔دور سے ویرات کوہلی بھی چیخے لیکن امپائرز نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
تازہ ترین کرکٹ نیوز یہ ہے کہ بھارت اور افغانستان کا میچ 212 اسکور پر ٹائی ہوا۔سپر اوور ہوا۔سپر اوور میں افغانستان نے 16 رنزبنائے۔بھارت بھی 16 کرسکا،سپر اوور بھی ٹائی ہوا۔اب ایک اور سپر اوور تھا،اب بھارت کو پہلے کھیلنا تھا۔
دوسرے سپر اوور مقابلہ کا احوال
بھارت کی بیٹنگ تھی۔روہت شرما کھیلنے آئے،بائولر فرید احمد تھے،روہت شرما نے پہلی بال پر چھکا لگایا۔دوسری پر چوکا،تیسری پر سنگل لیا۔چوتھی بال پر رنکھو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔پانچویں بال پر سنجو سامسن آئوٹ ہوگئے۔یوں 2 وکٹ گرنے پر اننگ مکمل ،سپر اوور ختم ہوگیا۔بھارت صرف 11 اسکور کرسکا۔اب افغٖانستان کو جیت کیلئے 12 رنزدرکار تھے۔بھارت اس بار اسپنر بیشونی کو لے آیا،افغانستان کے بیٹر عقل کی بجائے ماردھاڑ پر لگ گئے،نتیجہ میں پہلی بال پر نبی اور تیسری بال پر گرباز کیچ دے گئے،افغانستان کی اننگ 1 رن 2 وکٹ پر سپر اوور میں ختم ہوئی۔بھارت 10 رنز سے جیت گیا۔
پہلا سپر اوورمقابلے کا حال،ٹائی
سپر اوور میں افغانستان نے 6 بالز پر 16 رنزبناکر بھارت کو 17 رنزکا ہدف دیا۔محمد نبی اور گرباز نے بائونڈریز لگائیں اور 16 بڑا اسکور کیا ۔میکش کمار نے پہلی بال پر وکٹ لی۔ سنگل،،دوسری پر سنگل بنا،تیسری پر گرباز نے چوکا لگایا،چوتھی پر سنگل،پانچویں پر محمد نبی نے چھکا لگایا،چھٹی پر اوور تھرو میں بائی کی شکل میں 3 رنزبنے یوں ایک وکٹ پر 16 اسکور تھا۔
بھارت نے روہت شرما کے ساتھ اننگ شروع کی۔عظمت الہہ کی پہلی بال پر لیگ بائی،دوسری پر سنگل بنا،تیسری اور چوتھی پر روہت شرما نے 2 چھکے لگائے۔5 ویں پر روہت شرما رن آئوٹ۔چھٹی بال پر سنگل ،یوں سپرا وور بھی ٹائی ہوگیا۔
ٹی 20 بھی ٹائی
افغانستان کاش کے قریب تر،بھارت کیخلاف زبردست مزاحمت،سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کا بھارت کو اچھا جواب لیکن افغانستان بھارت کے خلاف تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آسانی سے جیت سکتا تھا لیکن نہیں جیتا،سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا۔بنگلورو میں کھیلے گئے 3 میچزکی سیریز کے آخری میچ میں جب بھارت کی 4 وکٹیں 22 پر گرچکی تھیں اور روہت شرما کے سوا کوئی تجربہ کار بیٹر نہیں تھا،ایسے میں حد سے حد بھارت کو 185 تک محدود کیا جانابنتا تھا۔حتیٰ کہ اگر 199 سے نیچے کیا ہوتا تو آج بھارت میں افغانستان جیت چکا ہوتا لیکن نہیں،اس کی وجہ کیا ہے۔
اس کی 2 اہم وجوہات ہیں۔ناقص کپتانی،کمزور فیلڈنگ اور اوور کانفیڈنس۔22 کے اسکور پر بھارت کی 4 وکٹیں گرانے والی افغان ٹیم نے فرض کیا تھا کہ وہ جیت گئے ہیں،مزید محنت کی ضرورت نہیں ہے۔افغانستان والے اب کاش کاش کریں گے۔
افغانستان کاش کے قریب تر،بھارت کیخلاف زبردست مزاحمت،سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا
بھارت نے روہت شرما کے69 بالز پر 121 اور رنکو سنگھ39 بالز پر 69 اسکور کے ساتھ بیچ مندھار سے اپنے گاڑی نکال لی۔فرید خان نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،افغانستان کا کوئی بھی بائولر دونوں کی شراکت نہ توڑ سکا جو 190رنز کی ناقابل شکست شراکت بناگئے۔
جواب میں افغانستان نے سخت مقابلہ کیا۔11 اوورز میں 93 رنز کی شراکت بنائی۔دونوں اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابرہیم زردان نے 50,50 رنزبنائے۔محمد نبی نے 16 بالز پر 34 رنزبناکر آخر تک امید رکھی لیکن اصل امید گلبدین نائب سے تھی جو آخری اوور تک موجود تھے،18 رنز درکارتھے کہ پہلی بال پر چوکا لگاکر امیدیں روشن کیں۔پھر ایک وقت آیا کہ روہت شرما،بھارتی فینز اور ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،پھر 3 بالز پر 11 رنزباقی تھے۔پھر 2 بالز پر5 اور 1 بال پر 3 رنز تھے۔پھر 2 رنز بن گئے،میچ ٹائی ہوگیا۔
افغانستان کی خوشی عارضی،روہت شرما نے سنچری ٹھوک دی،بڑی شراکت داری
گلبدین نائب 23 بالز پر 55 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔افغانستان نے اگر زیادہ رنزنہ بنوائے ہوتے تو یہ میچ کب کا جیت چکا ہوتا لیکن میچ ٹائی ہوگیا تھا۔
بھارت سپر اوور میں جیت کر 3 میچزکی سیریز0-3 سے اپنے نام کرگیا ہے۔
امپائر کی روہت شرما کے پھر صفر کیلئے مدد،کوہلی انڈے پر گئے،بھارت کے 4 فوری آئوٹ