| | | | | | | | |

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلان بتادیا،تبدیلی ہوگی یانہیں،سیمی فائنل ہوگا یا نہیں

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلان بتادیا،تبدیلی ہوگی یانہیں،سیمی فائنل ہوگا یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ  ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کل ہم انگلینڈ کے خلاف جیتنے جارہے ہیں،ایڈن گارڈنز میں ہم سابق ورلڈچیمپئن کے خلاف جیت کر اپنے پوائنٹس 10 کردیں گے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھی 2019 ورلڈکپ کی طرح ہم بدقسمت ہونگے کہ نیوزی لینڈ سے نیٹ رن ریٹ خراب ہونے کے باعث سیمی فائنل سے باہر ہونگے،اگر ہوئے تو۔

پاکستان انگلینڈ کا آخری ورلڈکپ میچ،دونوں ممالک کے متعدد پلیئرزکاکیریئربھی تمام ہونے والا

مکی آرتھر نے یہ بھی کہا ہے کہ کل کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ہماری ٹیم نے کئی مقامات پر اچھا پرفارم کیا،کہیں اچھا نہیں کیا۔ہمیں افسوس ہے کہ ہم آج اس پوزیشن پر ہیں لیکن اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے۔ہم اپنا بیسٹ دیں گے۔پاکستان کے پلیئرز اچھا کررہے ہیں۔

مکی آرتھر نے کولکتہ سے یہ بھی بتایا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہم جیت کر اپنی مہم تمام کریں گے۔لڑکے پرجوش ہیں اور ٹیم ٹھیک جارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *