| | | | | | | |

پاکستان انگلینڈ کا آخری ورلڈکپ میچ،دونوں ممالک کے متعدد پلیئرزکاکیریئربھی تمام ہونے والا

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان انگلینڈ کا آخری ورلڈکپ میچ،دونوں ممالک کے متعدد پلیئرزکاکیریئربھی تمام ہونے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،کولکتہ میں آئی سی سی ورلڈکپ میچ۔دونوں کا آخری مقابلہ۔ورلڈکپ مہم تمام ۔سوال یہ ہے کہ ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں ایک وقت انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 444 رنزبنائے تھے۔ایک روزہ تاریخ کا بڑا اسکور انگلینڈ کے پاس 498 رنزکا ہے جو اس نے17 جون 2022 کو نیدرلینڈز کے خلاف بنایا تھا۔کیا تھا۔10 سے بھی کم کی اوسط۔رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ تاریخ کا بڑا ٹوٹل 428 بنایا تھا۔دونوں بار ضرورت نہیں تھی لیکن بن گیا۔اب پاکستان کی ضرورت ہے کہ ٹاس کا سکہ حق میں گرے یا نہ بھی گرے اور انگلش کپتان فراخدلی کا مظاہرہ یا حماقت کرتے پاکستان کو کھلادیں۔خیر یہ تو ایک الگ موضوع ہے۔اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کیلئے شاید ورلڈکپ مہم ختم ہورہی  اور انگلینڈ کیلئے ورلڈکپ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی2025 سے اخراج کی تکلوار بھی باہر نکل رہی ہے۔کہانی محض اتنی نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے متعدد پلیئرزکاایک روزہ کرکٹ کیریئر بھی تمام ہونے جارہاہے یا یوں کہہ لیں کہ دونوں ٹیموں سے متعدد کھلاڑیوں کا ون  ڈے کرکٹ سے ہمیشہ کیلئے اخراج ہونے جارہا ہے۔

افغانستان کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل سے آفیشلی باہر،244 پر ڈھیر،سنچری رہ گئی

انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے تو کہہ بھی دیا ہے کہ کل کا میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوسکتا ہے۔36 سالہ میلان نے 47 کی اوسط سے اسکور کئے ،بین سٹوکس کے ساتھ سنچری بنائی ہے لیکن وہ کلیئر ہین کہ ون ڈے کرکٹ کیریئر تمام ہے۔معین علی کا سفر بھی ختم ہے۔جوئے روٹ بھی ایک روزہ کرکٹ میں شاید ہی دکھائی دیں ۔بین سٹوکس کی واپسی ریٹائرمنٹ بحال ہو۔کیریئر ون ڈے کی حد تک تمام ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ہفتہ کو دونوں طرف کوالیفکیشن کی جنگ،سیمی فائنل اور چیمپئنز ٹرافی،ممکنہ چارٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سے امام الحق کا کیریئر تو شاید بچ جائے لیکن پہلے مرحلہ میں ٹیم سے اخراج پکا ہے،ویسے بھی وہ پلیئنگ الیون میں نہیں ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی کمال اوسط اپنی جگہ لیکن خود غرضانہ اننگز ہی پوراکیریئرہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی،پروف کرنا ہوگا۔اسی طرح افتخار احمد کو فراغت نامہ ملنے والا ہے۔حسن علی کا باب بند ہوگا۔شاداب خان کو بھی ون ڈے واپسی کیلئے پروف کا کہا جائے گا۔محمد نواز بھی شاید ہی دوبارہ ون ڈے کرکٹ کھیل سکیں۔محمد حارث کیلئے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ تجویز ہوگی۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کےپاس ملتے جلتے ایک خراب ٹورنامنٹ کو سائن آف کرنے کا موقع ہے۔ انگلینڈ کے اس اسکواڈ میں سے کئی ایک ون ڈے شرٹ دوبارہ نہیں پہن  سکیں گے۔اور یہ شاید مناسب ہے کہ وہ اپنے ممکنہ بریک اپ سے پہلے آخری ٹیم جس کے خلاف کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے اس برانڈ نے پاکستان کے خلاف 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد سےہونے والے 18 میں سے 14 میں کامیابی حاصل کی، جس میں ٹرینٹ برج میں اس وقت کا عالمی ریکارڈ 444 شامل ہے۔

پاکستان ایک حالت میں ورلڈ کپ سے باہر،دوسری کا مکمل چارٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *