| | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ ،ہفتہ 11 نومبر کی صبح بھی میچ،بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا

پونے،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ ،ہفتہ 11 نومبر کی صبح بھی میچ،بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا۔آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہفتہ 11 نومبر کو 2 میچزہیں،ان میں سے پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش پونے میں کھیلیں گے جو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔سٹیون سمتھ فٹ ہیں ،وہ کھیلیں گے۔آسٹریلیا گزشتہ میچ میں افغانستان کے خلاف ہارتے ہارتے بچا،گلین میکسویل کی خلاف عقل بلے بازی نے انہیں سیمی فائنل میں پہنچادیا اور اس میچ کے کسی بھی خطرے سے باہر نکالا ہے۔

بنگلہ دیش چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں شامل ہونے کی جنگ میں ہے۔ ایک اپ سیٹ اس کی طرف لےجائے گا اور آسٹریلیا کی 6 لگاتار فتوحات کو بریک لگائے گا،اپنی مسلسل 7 شکستوں کو بھی روک پائے گا۔بنگلہ دیش کمیپ شدید دبائو میں ہے۔آف دی فیلڈ اختلافات ہیں۔2 اسٹاف ممبرز شکیب الحسن کی گزشتہ میچ کی حرکت سے ناخوش ہیں،بورڈ کی جواب طلبی پر اپنے عہدے چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔شکیب الحسن پہلے ہی ڈھاکا جاچکے ہیں۔کپتان تبدیل ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ہفتہ کو دونوں طرف کوالیفکیشن کی جنگ،سیمی فائنل اور چیمپئنز ٹرافی،ممکنہ چارٹ

دونوں ممالک ورلڈکپ 2019 کےبعد پہلی بار ورلڈکپ 2023 میں  ملیں گے۔ورلڈکپ تاریخ کے تمام 3 میچز آسٹریلیا جیتا ہوا ہے۔

آسٹریلیا یہ میچ جیتا تو 14 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم تمام کرے گا۔بنگلہ دیش کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ مشکل ہوگا لیکن اسے امید رکھنی ہوگی کہ پھر انگلینڈ اور نیدرلینڈز میں سے ایک اپنا آخری میچ کم سے کم ہارے۔اس وقت تک انگلینڈ،بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیدرلینڈز ایسے ہیں جو چیمپئئنز ٹرافی کی امید کرتے ہیں لیکن سری لنکا کے میچز تمام ہیں،پوزیشن 9 ویں ہے،اسے چھوڑ کر باقی 3 کو ایک سیٹ کیلئے آگے ہونا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *