| | | | | | |

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،ناصرحسین نے چیمپئن کی پیشگوئی کردی

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،ناصرحسین نے چیمپئن کی پیشگوئی کردی۔یہ کرکٹ بریکنگ نیوز ہی ہوگی کہ فائنل سے قبل فائنل کی فاتح ٹیم بتادی۔ناصر حسین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ فائنل کی بڑی پیشگوئی کردی ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سابق انگلش کپتان  کہتے ہیں کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف کہیں اور کسی بھی کنڈیشن میں جیت سکتاہے کیونکہ اس نے ثابت کیا ہے۔

کل 7 جون سے اوول لندن میں بھارت اور آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں مدمقابل ہیں۔2 سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ہارگیا تھا۔ناصر حسین کہتے ہیں کہ امید ہے کہ بھارت 2 سالہ پرانی غلطیاں دہرائے گا نہیں اور اس سے سیکھتے ہوئے جیتے گا۔

ناصرحسین مزید کہتے ہیں کہ بھارت نے اپنے ہوم میدانوں میں آسٹریلیا کو شکست دی۔پھر اس کے ملک میں جاکر ٹیسٹ سیریزجیتی ہے،اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ بھارت اس فائنل کیلئے موزوں اور تگڑا امیدوار ہے۔

انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ معین علی کی منت سماجت پرمجبور،بڑی درخواست کردی

پاکستانی وقت کےمطابق کل دوپہر 3 بجے فائنل شروع ہوگا۔لائیو کرکٹ میچ،اسکور کارڈ کے لئے کرک اگیبن سے جڑے رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *