| | | |

انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ معین علی کی منت سماجت پرمجبور،بڑی درخواست کردی

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ منیجمنٹ معین علی کی منت سماجت پرمجبور،بڑی درخواست کردی۔انگلینڈ نے معین علی کی منت سماجت کر ہی دی۔اسپن آل رائونڈر نے غور کا وعدہ کرلیا ہے۔یوں پاکستانی نژاد معین علی 2 سال بعد تاریخی ایشز میں کم بیک کرسکتے ہیں۔

واقعہ یہ ہے کہ انگلش اسپنر جیک لیچ ان فٹ ہوگئے۔ہوری سیریز سے باہر ہیں۔انگلینڈ کے لئے ایشز اہم ہے۔اب ریحان احمد وغیرہ موجود ہیں،تجربہ کی کمی ہے۔یوں انگلش کیمپ کو پھر سے معین علی کی یاد آئی ہے۔معین علی کو 2 سال قبل 2021 میں سیریز کے دوران بہت زچ کیا گیا تھا،64 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 35 سالہ لیفٹ بیٹر اور رائٹ ہینڈ اسپنر کو بہت کلک تھا۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ برینڈن میک کولم  کی دعوت مسترد کی تھی جو انہیں بین سٹوکس کی کپتانی میں کھلانا چاہتے تھےلیکن معین علی نے تاریخی جواب دیا تھا کہ معذرت۔میرا کام ہوگیا۔

اب معین علی کوواپس لانے کی باتیں ہیں۔ہیڈکوچ نے درخواست بھیجی ہے۔لالچ دی ہے کہ ایشزکو اپنے ٹیسٹ کیریئر کا الوداعی شو بنالیں۔معین علی جو اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے،ان کو واپس لینی پڑے گی۔ایشزکا آغاز اگلے ہفتہ ایج باسٹن ٹیسٹ سے ہوگا۔معین علی نے اوکے کیا تو وہ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *