| | | |

پاکستان کرکٹ کی بڑی بولی، پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

File Photo

پاکستان کرکٹ کی بڑی قیمت ،ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے سیزن 23-2022 میں شامل تمام مینز اور ویمنز ہوم انٹرنیشنل سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس کی خریداری کے لیے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے۔

انہوں نے ان حقوق کی خریداری کے لئے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 77 فیصد زائد قیمت کی بولی لگائی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ 12 ماہ مینز اور ویمنز انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کے باضابطہ اعلان کے بعد اس عرصے کے لیے ٹینڈر کھولا گیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ ہوم انٹرنیشنل سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس کی بولی میں اضافے سے پاکستان کرکٹ کی مضبوط مارکیٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ٹیم کا اعلان،کیمپ کا آغاز،سنٹرل کنٹریکٹ فائنل،کیا تبدیلیاں

انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر ٹرانس گروپ کے مشکور ہیں. اس موقع پر وہ پی سی بی کے شعبہ کمرشل، فنانس اور لیگل کی انتھک محنت کو بھی سراہتے ہیں۔

فیصل حسنین نے کہا انہیں یقین ہے کہ آئندہ ہوم انٹرنیشنل سیزن ایکشن سے بھرپور ہوگا، جہاں شائقینِ کرکٹ بابر اعظم اور بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کے منتظر ہیں۔

ڈائریکٹر ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای راؤ عمر ہاشم خان کا کہنا ہے کہ وہ سائیکل 23-2022 کے لیے ایک مرتبہ پھر پی سی بی کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں. پی سی بی اور ٹرانس گروپ کی شراکت داری بہت اسٹریٹجک اور دیرپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں اور آئندہ سال پاکستان میں بھرپور کرکٹ ایکشن منعقد ہونے والا ہے، جس میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *