| | | |

شان مسعود نے قومی سلیکٹرز کے انگلینڈ میں ورنٹ نکال دیئے،ایک اور سنچری

ڈربی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم سے باہر نکالے جانے والے شان مسعود نے سلیکٹرز کے حقیقی ورنٹ نکال دیئے ہیں،انگلش کائونٹی کرکٹ میں ایک اور سنچری جڑدی ہے،فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ان کی بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔715 اسکور بناکر ماہ اپریل میں اپریل میں ایوارڈ اپنےنام کرنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر اس سنچری کے بعد ایک اور ریکارڈ کی جانب گامزن ہیں۔

جمعہ کو  ڈربی میں واروکشائر کے خلاف کھیلنے والے شان مسعود نے نہایت تیزی کے ساتھ اسکور کیا۔ڈربی شائر نے اپنی اننگ کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا،ساتھی اوپنر بلی گولڈ مین جو کہ کپتان بھی ہیں،ان کے14 پر آئوٹ ہونے کے باوجود بھی دبائو نہیں لیا۔نئے پلیئر بروک گوسٹ کے ساتھ نے کام آسان کردیا۔

شان مسعود محض 3 رنز کی کمی سے کس بڑے ریکارڈ سے محروم

شان مسعود نے اپنی سنچری 115 بالوں پر مکمل کی،انہوں نے 8 چوکے لگائے،ان کا سٹرائیک ریٹ  88 رہا۔اس سے قبل کائونٹی میں وہ 2 ڈبل سنچریز کرچکے ہیں۔وہ 104 پر کھیل رہے ہیں،ٹیم کا اسکور 1 وکٹ پر189ہوگیا تھا۔

اس سے قبل واروکشائر ٹیم پہلی اننگ میں 368 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کے ایک اور بیٹر اظہر علی نے 88 رنزکی اننگ  کھیلی۔فارم کی بحالی میں تاخیر سے جاگنے والے اظہر علی سنچری تو مکمل نہ کرسکے،البتہ مسلسل دوسری ہاف سنچری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اظہر علی نے اس کے لئے 192 بالیں کھیلیں۔اس طرح سٹرائیک ریٹ 50 سے بھی بہت کم ہی رہا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *