مصباح الحق بھی ورلڈکپ اسکواڈ سے پیچھے ہٹ گئے،بابر اعظم کے گرد گھیرا تنگ
لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
مصباح الحق بھی ورلڈکپ اسکواڈ سے پیچھے ہٹ گئے،بابر اعظم کے گرد گھیرا تنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک ایک کرکے سب ورلڈکپ اسکواڈ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔پہلے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ ورلڈکپ 2023 اسکواڈ میں میراکوئی ہاتھ نہیں ہے،یہ مکی آرتھر اور بابر اعظم کی سلیکشن ہے۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق نے بھی اپنا استثنیٰ کرلیا ہے۔کہتے ہیں کہ اس سلیکشن میں میری یا محمد حفیظ کی کوئی رائے نہیں ہےے۔اسے انضمام الحق نے سلیکٹ کیا ہے اور اس کے پیچھے کپتان بابر اعظم ہیں۔اسی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں بھی میرا کوئی کردار نہیں ہے۔
محمد عباس ہیتھروایئرپورٹ پر 24 گھنٹے سے محصور،پسینہ سے بری حالت،اپیل کردی
یہ باتیں واضح کررہی ہیں کہ مصباح اور انضمام اپنی جگہ فاصلہ رکھ چکے۔ذکا اشرف پہلے ہی بول چکے ہیں کہ اس میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔سارا بوجھ کپتان بابرا عظم پر ڈال دیا گیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ نوشتہ دیوار دیکھا جارہا ہے اور ابھی سے اس کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوگئی ہے۔اب اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کم سے کم سیمی فائنل نہ کھیل سکی تو ان کی کپتانی سے برطرفی یقینی ہوجائے گی۔اس کی جانب پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔