| | | | |

مچل سٹارک ڈینس للی کو پیچھے چھوڑگئے،کینگروز نے کیویز کو پھاڑدیا،دن بھر 14 آئوٹ

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

مچل سٹارک ڈینس للی کو پیچھے چھوڑگئے،کینگروز نے کیویز کو پھاڑدیا،دن بھر 14 آئوٹ۔نیوزی لینڈ کے خلاد 2 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزمچل سٹارک نے اپنی 356 ویں ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ ڈینس للی کو پیچھے چھوڑ دیا اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ مل کر ہیگلے اوول میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک بے بس نیوزی لینڈ کو پھاڑ کر رکھ دیا۔

 بلیک کیپس نے ٹام لیتھم اور ول ینگ کے ساتھ 47 رنز کی شراکت داری، 90 منٹ میں بناکوئی وکٹ کھوئے اچھا آغاز کیالیکن  اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے 200 رنز  سے بہت پیچھے کیویز کے پر کترڈالے۔اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ٹم ساؤتھی نے میٹ ہنری کے ساتھ  نویں وکٹ کی 55 رنز کی شراکت قائم کرکے کچھ مزاحمت کی لیکن نیوزی لینڈ 162 رنز پر آؤٹ  ہوگیا۔ ہیزل ووڈ نے 31 رنز کے عوض 5 جبکہ اسٹارک نے 59 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔کیویز  ایک موقع پر 84 پر 5 اور 107 رنزتک 8 وکٹ گنواچکے تھے۔کین ولیمسن  کے 17 کے علاوہٹام لیتھم38 کرگئے۔

پہلے روز کے خاتمہ پر آسٹریلیا 4 وکٹ پر 124 رنزکرچکا تھا۔سٹیون سمتھ 11،عثمان خواجہ 16کیمرون گرین  25 اور ٹریوس ہیڈ 21 کرسکےلبوشین 45 اور نیتھن لائن ایک کے ساتھ موجود ہیں۔میٹ ہنری نے 3 آئوٹ کئے۔ٹاس آسٹریلیا نے جیتا تھا،پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *