| | | | |

بھارتی کرکٹ افق پر محسن خان کی چمک،والد10دن سے ہسپتال،آئی پی ایل میں کردیاکمال

لکھنو،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ افق پر محسن خان کی چمک،والد10دن سے ہسپتال،آئی پی ایل میں کردیاکمال۔آئی پی ایل کے ایک میچ کے ایک اوور کے ساتھ ہی پیسر محسن خان انٹرنیشنل میڈیا پر چھاگئے ہیں۔ممبئی انڈینز کے خلاف  لکھنو سپر جائنٹس کے لئے کھیلنے والے پیسر ایک ایسا ہائی وولٹیج میچ کھیل رہے تھے جوپلے آف کے لئے اہم تھا۔شکست سبب بن سکتی تھی فائنل 4 سے باہر ہوجانے کا،لیکن محسن خان نے وہ کردکھایا جو بڑے بڑے نہ کرسکے۔

ممبئی انڈینز کو 6 بالزپر 11 رنزدرکار تھے۔سامنے ٹم ڈیوڈ اور کیمرون گرین تھے لیکن انہوں نے  صرف 5 رنز دیئے،اپنی ٹیم کو 5 رنزکی جیت دلوائی۔2 پوائنٹس دلوائے۔ٹیبل پرتیسری پوزیشن پر لے آئے۔

تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ میچ کے بعد محسن خان نے انکشاف کیا کہ ان کے والد 10 روز سے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں تھے۔کل ہی گھر واپس آئے ہیں۔ٹی وی پر میچ دیکھ کر خوش ہونگے،پرفارمنس ان کے نام کرتا ہوں۔

سوریا کمار کامضحکہ خیز سٹروک،پچپر اوندھے،ممبئی انڈینزجیتاہوامیچ ہارگئی

محسن خان گزشتہ سال سے انجری کا شکار تھے،اس سال لیگ کا پہلا ہاف سیزن نہیں کھیل سکے لیکن اس میچ میں منفرد تھے۔کہتے ہیں کہ اوور دیتے وقت کپتان کرنل پانڈیا نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کروگے تو میں نے جواب دیا کہ بھیا،میں وہی کروں گا،جو اب تک کرتا آیا ہوں۔میں ایک ہی کام کرتا ہوں،اپنے کام پر توجہ،مجھے یہ جاننے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی کہ اسکور بورڈ پر کیا چل رہا۔10 رنز رہ گئے یا 11۔مجھے میرے بازوں پر یقین ہوتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *