لاہور،کرک اگین رپورٹ۔محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں،شاہد آفریدی نے اندرونی ملاقات کا احوال بتادیا،کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں،یہ بات میں خود نہیں کررہا بلکہ انہوں نے یہ باتیں مجھ سے کی ہیں اور میں نے ان سے کہا کہ پھر کرکٹ والے سامنے لائیں،بیورو کریٹس سے جان چھڑوائیں۔
ہم سلیکشن کمیٹی اور ڈائریکٹرز میں جو چہرے دیکھ رہے ہیں، وہ کرکٹ نہیں جانتے، وہ سب بیوروکریٹس رہے ہیں۔ ان کا کرکٹ سے کیا تعلق۔ وہ سلیکشن کمیٹی میں کیوں بیٹھے ہیں۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام کیوں چلا رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کو ہر کوئی دیکھ رہا ہے، آپ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرپرست اچھا ہوگا تو بچہ خود بخود اچھا ہوجائے گا۔
سماء ٹی وی پر آفریدی نے کہا کہ میں نے چند روز قبل چیئرمین صاحب سے لاہور میں ملاقات کی، “قذافی سٹیڈیم میں گراؤنڈز کے حوالے سے جو اقدام کیا گیا، وہ بہت اچھا اور خوبصورت ہے، انہوں نے کام کیا ہے اور وہ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، جب آپ کرکٹ نہیں جانتے تو آپ کو اچھے، تکنیکی لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے