ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔ایشین کرکٹ کونسل میں مزید بھارتی عہدیدار آگئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشین کرکٹ کونسل میں بھارتی عیدیداروں کی تقرری ہوگئی ہے۔حال ہی میں پاکستان کو دورہ کرنے والے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا بھی اب اے سی سی میں ہونگے۔
جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، اے سی سی بورڈ میں ان کا عہدہ خالی ہوگیا۔راجیو شکلا اے سی سی بورڈ میں ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے طور پر بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ، آشیش شیلار بطور ایکس آفیشیو بورڈ ممبر کے طور پر اے سی سی بورڈ میں بی سی سی آئی کے نمائندے ہوں گے۔