لاہور،کرک اگین رپورٹ
والدہ موجود،قیمتی کار بابر اعظم کیلئے،سابق کرکٹرز نے بڑا اعتراض عائد کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری کو یادگار اننگ اور سنچری کہا ہے۔انہوں نے 111 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،اس لئے بھی کہ ان پر ففٹی اننگ کھیلنے اور سٹرائیک ریٹ اچھا نہ کرنے کا الزام بھی ہوتا ہے۔بابر نے خوشی کا اظہار کیا اور یہ انکشاف کیا کہ ان کی والدہ یہاں موجود تھیں،انہوں نے میچ دیکھا ہے،ان کی موجودگی نے سنچری میں مدد دی اور وہ بہت خوش ہیں۔
گرما گرمی،نوین الحق اور اعظم خان میں جنگ،آخر میں گالی کس نے دی
ادھر قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ایک سو گیارہ رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے پر بابر اعظم نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا بھی دل جیت لیا ۔ جس پر انہوں نے کیپٹن اننگز کھیلنے والے بلے باز کو بیش قیمت گاڑی انعام میں دے دی۔ ٹیم اونر نے اس قیمتی تحفے کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ۔ سپر اسٹار بلے باز نے یہ سپر اننگز اپنی والدہ کے نام کر دی جو میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
ڈیر سیمی مسلسل تیسرے میچ میں بابر اعظم کے پاس،کیا کہتے،کرک اگین نیوز لے آیا
اس اعلان پر مصباح الحق،اظہر علی نے جہاں خوشی کا اظہار کیا ہے وہاں مطالبہ کیا ہے کہ اسپنر عارف یعقوب کو بھی کار دی جائے،وہ اوور میں 4 وکٹ نہ لیتے تو اس سنچری کا جشن ممکن نہ تھا۔