| | |

عباس پھر تباہی لے آئے،6 وکٹیں،حریف ٹیم 63 پر ڈھیر،ہمپشائرفاتح

 

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

عباس پھر تباہی لے آئے،6 وکٹیں،حریف ٹیم 63 پر ڈھیر،ہمپشائرفاتح۔

کائونٹی کرکٹ میں محمد عباس کی مسلسل تیسرے میچ میں وننگ پرفارمنس ۔دوسری اننگ میں صرف 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں اڑا کر حریف ٹیم نارتھمپٹن شائر کو 63 رنز تک محدود کردیا۔یوں ان کی ٹیم ہمپشائر اننگ اور 270 رنز سے جیت گئی ۔

فاتح ٹیم نے پہلی باری میں 482 رنز بنائے تھے۔ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 149 اسکور کرسکی تھی۔عباس نے 2 آئوٹ کئے تھے۔یوں میچ میں 64 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

محمد عباس 3 میچز میں 21 وکٹ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *