کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
دبئی سے لاہور،لاہور سے کرائسٹ چرچ۔ہرجانب رضوان ،رضوان۔پاکستان کی نیوزی لینڈ ٹرائی نیشن کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا خلاصہ محمد رضوان ہی نکلے،باقی سب فارغ۔کرائسٹ چرچ میں جاری ٹی 20 ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 168 رنزکا ہدف دیا ہے۔اننگ کی اہم بات اکیلے رضوان کی شاندار بلے بازی تھی۔بابر اعظم اور شان مسعود نے تھوڑا ساتھ نبھایا لیکن حیدر چلے،نہ افتخار اور آصف علی ہوئے پھر فلاپ
رضوان 2 بار گرپڑے،بنگلہ دیش فیلڈر بھی لیٹ گئے
پاکستان نے 8 ویں اوور کے شروع تک 52 رنزکا آغاز لیا۔بابر اعظم 25 بالز پر 22 کرسکے تو شان مسعود 22 بالز پر 31 کرگئے۔حیدر علی 6 بالز پر 6 اور افتخار 8 بالز پر 13 کرگئے۔آصف علی 4 بالز پر 4 کے مہمان بنے لیکن رضوان کی بیٹنگ جاری تھی۔
محمد رضوان نے 50 بالز پر 78کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ 2چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ان کی وجہ سے پاکستان 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 167اسکور کرنے میں کامیاب ہوا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔