| | | | | |

محمد رضوان بد دعائوں کے بعد اب دعائوں پر آگئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سنچری کا تذکرہ زیادہ ہے لیکن ان کے ساتھ 203 رنزکی شراکت  بنانے اور 88 رنزکی اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کا آج ذکر کم ہے۔شاید اس لئے بھی کہ بابر اعظم آئوٹ آف فارم ہونے کے بعد پہلی بار بڑی اننگ کھیل گئے اور ٹی 20 میں سنچری ویسے بھی بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے پہلے ٹی 20 میں شکست پر سخت رد عمل دیا تھا لیکن آج انہوں نے پھر دعائوں کی بات کی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک کوالٹی سنچری ایک کوالٹی ٹیم کے خلاف دیکھنے کو ملی۔بہت اچھا کھیلےکپتان بابر اعظم۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ ہم سب کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔خاص طور پر ان لوگوں کو جو سیلاب  سے ابھی تک متاثر ہیں۔ہم سب پر ان کا حق سب سے زیادہ ہے۔پاکستان زندہ آباد۔

سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے

یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ کے بعد انہوں نے تنقید کرنے والوں کو بد دعائیں دیتھیں اور کہا تھا کہ اللہ ان کو غارت کرے جو ذاتی غرض پر ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

پاکستان نے جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ 10 وکٹ سے جیت کر سیریز برابر کردی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *