| | | |

محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں،چیمپئنز ٹرافی پر بڑی نیوز،پاک بھارت سیریز بریکنگ اپ ڈیٹ

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں،چیمپئنز ٹرافی پر بڑی نیوز،پاک بھارت سیریز بریکنگ اپ ڈیٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے متعلق اہم ترین فیصلے اگلے 5 روز میں۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اپنے سی سی او کے ساتھ دبئی میں۔اجلاس 13 مارچ سے 15 مارچ تک شیڈول ہے ۔

اجلاس میں 2 اہم ترین ٹاپک

پہلا یہ کہ اس سال کےآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے متعلق رپورٹ پر بات ہوگی۔ایونٹ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہے۔

دوسرا ٹاپک چیمپئنز ٹرافی ہے۔

 

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پی سی بی ممکنہ طور پر آئی سی سی کے ساتھ ایونٹ لاجسٹکس اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت میں مشغول ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ اجلاس میں اہم بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ہمراہ 13 سے 15 مارچ تک شرکت کریں گے۔

کرک اگین کو سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نئے سیاسی سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے بھارت پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا۔آنے والے اجلاس میں سافٹ سگنل ملنے کی توقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسی اگلے 15 ماہ میں روایتی حریفوں کے درمیان ایک باہمی 2 طرفہ سیریز بھی ایجنڈے میں ہے لیکن یہ دونوں بورڈز طے کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *