لندن،کرک اگین رپورٹ
نجم سیٹھی کا ایشیا کپ،ورلڈکپ پربی بی سی کو انکشاف،اپنی سیٹ خطرے میں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کہ 2023 نیوٹرل وینیو پر ہوگا،پاکستان آئے نہ آئے،نجم سیٹھی نےا س پر بی بی سی سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے 2 بار تجاویز دیں۔بات یہ ہے کہ گزشتہ8 سال سے بھارت کی متعدد ٹیمیں آئیں جن میں دیگر کھیلیں ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے میں نے ہائبرڈ ماڈل دیا ہے جس میں صرف 4 سے 5 میچز پاکستان میں ہونگے ،باقی سب یو اے ای میں ہونگے ۔ایک اور سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اخری میٹنگ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا نے اتفاق کیا تھا کہ پاکستان میں میچز ہونگے لیکن اب ان کے حوالہ سے غیر مصدقہ نیوز آئیں۔اب بنگلہ دیش نے عرب امارات کی گرمی کا ذکر کیا۔میں نے انہیں 3 روز قبل ایک اور ماڈل دیاکہ 4 ٹیمیں پاکستان آئیں۔4 میچزکھیلیں۔باقی بھارت سمیت میچز باہر کھیل لیں۔
ایشیا کپ 2023، کونسل نے فیصلہ سنادیا،ایونٹ پاکستان سے گیا،اب کیا بچا،بریکنگ نیوز
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ماڈل دے دیا ہے۔اب انتظار ہے۔یہاں کچھ باتوں کومشکوک کیا گیا۔سری لنکا یا کہیں بھی میچز ہوں،اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔ہم اس کے میزبان ہونگے۔میں نے کہا ہے کہ ہمارا ماڈل تسلیم کریں،پھر بات ہوگی کہ نیوٹرل وینیو ہوگا۔ہما یشیا کپ کھیلیں گے لیکن اگر ہمارا ماڈل تسلیم نہیں کرتے تو پھر ہماری حکومت بھی اجازت نہیں دے گی کہ ہم بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے جائیں اور اس کے امکانات ہیں کہ ہم بھارت میں ورلڈکپ میچز نہ کھیلنے جائیں۔اگر بھارت نہیں آتا ،تو ہم کیوں جائیں۔سوال یہ ہےکہ اب کیا ہوگا۔
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ستمبر سے 3 ماہ قبل ہمیں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔وقت قریب ختم ہوگیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کو اب جلدی فیصلہ کرنا ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ماڈل قبل عمل ہے۔
جے شاہ نہیں مانتے تو ان کی مرضی۔ویسے میری بات ہوئی ہے جے شاہ سے،وہ اس ماڈل سے اتفاق کرتے ہیں۔اب دیکھیں کہ کیا فیصلہ کرتا ہے۔
ورلڈ کپ 2023،پاکستان سرنڈر،بھارت سے مقابلہ کی تاریخ اور مقام طے
پاکستان کی حکومت اور سیاسی،اقتصادی حالات سیٹ نہیں ہیں۔میں اگلے ماہ اپنے 3 سالہ فائنل مدت ملازمت کی بات کروں گا ،کوئی قدم اٹھائوں گا۔
ایشیا کپ 2023 کے ہائپرڈ ماڈل کو ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھی استعمال کرنا پڑے گا۔اگر بھارت نہیں آتا تو ہم کیسے جاسکتے ہیں ،ہماری حکومت بھی ہمیں روک سکتی ہے لیکن اس میں آئی سی سی کیسے پابندی لگاستی ہے،جب بھارت پاکستان نہیں آتا تو اس پر بھی پابندی نہیں لگتی۔نیوٹرل وینیو کا ماڈل سامنے ہے۔
نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ اگرایشیا کپ مکمل طورپر پاکستان سے باہر منتقل ہوتا ہے تو ہم ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے اور پھر ورلڈکپ کھیلنے بھارت بھی نہیں جائیں گے۔