| | | | | | | | | | |

نجم سیٹھی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ،زلمی میں ایک اور غیر ملکی،100 ویں ٹیسٹ میں صفر

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا پہلے ٹوئٹ،پھر احساس پر ڈیلیٹ۔ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 8 کو کوئی خطرہ نہیں۔دہشت گردی کے باوجود پی ایس ایل 8 جاری رہے گی۔اس کے بعد شاید انہیں کسی نے احساس دلایا،تنقید ہوئی تو انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔

پی سی بی ذرائع نے رات ہی تصدیق کی تھی کہ پی ایس ایل 8 کے میچزکراچی سمیت تمام 4 شہروں میں جاری رہیں گے۔

کراچی واقعہ۔پی ایس ایل 8 کے باقی میچزکا حتمی فیصلہ ہوگیا

ادھر پشاور زلمی نے ایک اور کھلاڑی کی خدمات حاصل کی ہیں۔سری لنکا کےدسن شنکا پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں،انہیں شرمین ردرفرڈ کی جگہ لیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی آدھی ٹیم 133 اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔100 واں ٹیسٹ کھیلنے والےچتشور پجارا صفر پر گئے ہیں۔135 پر 6 آئوٹ ہیں۔کوہلی بھی چلے گئے ہیں۔

ادھر بے اوول میں نیوزی لینڈ  کے 5 کھلاڑی 34 پر پویلین لوٹ چکے۔394 اسکور کا بڑا ہدف سامنے ہے۔میچ کا تیسرا روز چل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *