| | | | |

پہلا ون ڈے،ڈیرل مچل کی سنچری ،نسیم شاہ نے کیویز کی اسپیڈ سلو کردی

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پہلا ون ڈے،ڈیرل مچل کی سنچری ،نسیم شاہ نے کیویز کی اسپیڈ سلو کردی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لئے289 رنز کا ہدف دیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والی 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس بابر اعظم نے جیتا لیکن دعوت ملنے پر مہمان ٹیم نے جیسے بیٹنگ کی،وہ میزبان جیسا اعتماد تھا۔
کیویز اوپنرز نے 48 رنز کا اسٹینڈ لیا اور 150 رنز ایک وکٹ پر صرف 27 ویں اوور میں مکمل تھے۔

ول ینگ یوں بدقسمت رہے کہ سنچری نہ۔کرسکے۔78 بالز پر 86 کرکے شاداب کا شکار بنے۔اس کا مداوا ڈیرل مچل نے سنچری مکمل کرکے کردیا۔یہ الگ بات ہے کہ کوئی اور آزادی سے نہ کھیل سکا ۔نسیم شاہ کی کفایتی بائولنگ سے بلیک کیپس کو یوں دھچکا لگا کہ وہ آخری اوورز میں بڑا اسکور نہ کرسکے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 288 اسکور کئے۔ڈیرل مچل نے 113 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 65 رنز دے کر 2 اور شاہین آفریدی نے64 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔شاداب خان کو ایک وکٹ 56 رنز پر پڑی۔نسیم شاہ کے 10 اوورز میں صرف 29 رنز پڑے۔2 وکٹیں حاصل کیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *