| | | | | | |

کیوی کپتان کا فیک کیچ،انگلش کپتان سے معافی،بڑا ٹوٹل سیٹ

 

برسبین،کرک اگین رپورٹ

 

دوران میچ کیوی کپتان کین ولیمسن کو حریف کپتان سے سلیوٹ اور معافی نامہ مل گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو حریف کپتان جوس بٹلر سے معافی مانگنی پڑی ہے۔برسبین میں جاری ورلڈ ٹی 20 کپ کے اہم ترین۔ میچ میں یہ واقعہ انگلینڈ اننگ کے چھٹے اوور میں پیش آیا۔جوس بٹلر کا اونچا شاٹ تھا۔کیںن ولیمسن نے کیچ پکڑا۔ساتھی فیلڈرز نے مبارک باد دی۔انگلش کپتان بھی مایوس ہوگئے اور کریز چھوڑنے کی تیاری کی۔

ایسے میں ری پلے نے بھانڈا پھوڑ دیا،گیند کین ولیمسن کے ہاتھوں سے نکل کر فیلڈ میں جالگی تھی اور کیوی کپتان اس کے اوپر تھے۔

اس کے بعد کیا تھا،سناٹا چھاگیا۔کین ولیمسن ایمانداری کے حوالہ سے شہرت رکھتے ہیں۔نتیجہ میں اپنے وقار کے لیے انہوں نے جوس بٹلر سے معافی مانگی ،بٹلر نے سر ہلاکر مسکراتے ہوئے قبول کرلی۔اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔جوس بٹلر نے رنز کی اننگ کھیلی۔انگلش ٹیم نے 20 اوورز میں وکٹ  6پر179 اسکور بنائے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *