| | | | | | | |

کرکٹ ورلڈ کپ 2023،کیویز زمین بوس،پروٹیز کی بڑی جیت ،پاکستان جگما اٹھا

 

پونے ،کرک اگین رپورٹ

 

کرکٹ ورلڈ کپ 2023،کیویز زمین بوس،پروٹیز کی بڑی جیت ،پاکستان جگما اٹھا۔

نیوزی لینڈ کے پرخچے اڑگئے۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 24 برس بعد بد ترین شکست۔

کیوہز کا اعتماد زمین بوس۔پروٹیز نے پٹخ کر دے مارا۔پوری ٹیم 357 رنز کے جواب میں 36 ویں اوور میں صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یوں جنوبی افریقا نے 190 رنز کی بڑی جیت کر کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیئے۔پاکستان کی امیدیں مزید روشن کردی ہیں۔

پونے میں بلیک کیپس کا آغاز تباہی کی علامت تھا۔تاش کے پتوں کی طرح وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ول ینگ نے 33 اور ڈیرل مچل نے 24 رنز بنائے ۔جنوبی آفریقا کے کیشو مہاراج نے 46 رنز دے کر 4اور مارکو جانسن نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین فلپس نے آخر میں 60 رنز کی اننگ سے مارجن کم کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *