| | | | |

دورہ نیوزی لینڈ،آج سلیکشن کمیٹی اجلاس میں کیا ہوا،شاداب یا نواز،احمدشہزادقابل غور،اہم تفصیلات

لاہور،کرک اگین رپورٹ

دورہ نیوزی لینڈ،آج سلیکشن کمیٹی اجلاس میں کیا ہوا،شاداب یا نواز،احمدنوازقابل غور،اہم تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی میٹنگ ختم ہوگئی ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ فائنل نہ ہوسکا،سینئر صحافی قادر خواجہ کے مطابق نیوزی لینڈ دورہ کے لئے قومی اسکواڈ تاحال فائنل نہیں ہوسکا۔

انڈر 19 ایشیاکپ دونوں سیمی فائنلز میں اپ سیٹ،پاکستان اور بھارت فائنل سے باہر

قومی سلیکشن کمیٹی کل ایک مرتبہ پھر بیٹھک کرے گی ۔ اجلاس میں محمد نواز اور شاداب خان میں سے کسی ایک کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان.صاحبزادہ فرحان کے نام پر بھی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو ہوئی. کیمپ کے لئے احمد شہزاد کو بھی شامل کرنے پر غور ہوا جبکہ پریزیڈنٹ کپ کھیلنے والوں کو کیمپ کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق ہوا۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان دو سے تین روز تک متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز نیوزی لینڈ میں کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *