پونے،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کی 190رنزکی شکست،بھارتی میڈیا سب بھول کرپاکستان سے پھر خوفزدہ،پیش گوئی کرڈالی۔بھارتی میڈیا میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا سے بڑی شکست کے بعد بھارتی میڈیا میں پاکستانی ٹیم کے چرچے۔ذہنی طوپر اس نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف جتوادیا ہے۔ماضی اور تاریخ سے اسے خوف ہےشاید اس ورلڈکپ کو جو ٹوئسٹ ملنا تھا،مل گیا ہے۔3 روز قبل تک لگ رہا تھا کہ ورلڈکپ کی 4 سیمی فائنل ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے۔اب ہفتہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا۔اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے گا تو صورتحال بدل جائے گی۔جنوبی افریقا سے 190 رنز سے شکست کت بعد نیٹ رن ریٹ کا فرق کم رہ گیا،فرض کرتے ہیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے گا تو دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ایک ایک میچ باقی ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسان ٹیم سری لنکا ملے گی،نیوزی لینڈ جیت جائے گا لیکن پاکستان کے سامنے بھی انگلینڈ کی کمزور ٹیم بنی ہے۔افغانستان بھی اچھی ٹیم ہے،اس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا،اس کے بعد اس کے 2 میچز ہونگے۔مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اہم ہوگیا ہے۔میٹ ہنری کو ہمسٹرنگ انجری ہے۔یہ طے ہے کہ کہ پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔3 مزید کھلاڑی بھی زخمی ہیں۔
سوال ہے کہ پاکستان کیا کرسکتا ہے۔پاکستان نے اب تک 3 میچز جیتے ہیں۔کمزور ٹیم سے جیتے ہیں۔پاکستان کیلئے سپن بائولنگ کمزور ہے۔پاکستان کی ٹیم میں فخرزمان فارم میں آگئے ہیں۔بابر اعظم اور رضوان بھی ہیں۔پاکستان کے پاس ایک ہسٹری ہے کہ جب بھی یہی ٹیم زمین پر گرتی ہے تو پھر واپس پلٹتی ہے۔
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل ،نیوزی۔لینڈ کتنا گرا،پاکستان کو قدرتی ایڈوانٹیج کون سا
پاکستان نے اگر نیوزی لینڈ کو ہرادیا تو پھر پاکستان انگلینڈ کو بھی ہراسکتے ہیں۔پھر سیمی فائنل اس کا کنفرم ہوگا۔