عمران عثمانی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 20 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے آج پہنچ رہی ہے۔26 دسمبر سے 2 میچزکی سیریز شیڈول ہے۔پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔اس کے بعد 3 ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حشر سب کے سامنے ہے۔وہ ملک اپنی تاریخ میں پاکستان میں پاکستان کے خلاف 2 سیریز کے 2 میچزجیتا تھا،وہ اس بار نہ صرف سیریزجیت گیا بلکہ ایک ساتھ 3 ٹیسٹ میچز بھی اپنے نام کرگیاہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان میں کوئی غیر ملکی ٹیم کلین سوئپ کرگئی ہے۔ان حالات میں اب کیوی ٹیم کے خلاف بھی خوف سا ہوگیا ہے کہ بابر اعظم الیون یہاں کیا کرسکے گی۔ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔کامران غلام اور حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔باقی سب وہی ہے۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ تاریخ میں بلیک کیپس کے لئے اندھیرا،مکمل ریکارڈز
کرک اگین نے چند روز قبل پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ تاریخ کے حوالہ سے ایک مکمل جائزہ رپورٹ شائع کی تھی،یہاں کیویز کی پاکستان میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز اور اس کے میچزکا ذکرمقصود ہے۔اندازالگایا جاسکے گا کہ کیا پھر سے انگلینڈ سیریز والا انجام تو نہیں ہونے والا ہے۔
نیوزی لینڈ کا 9واں دورہ پاکستان، گرین کیپس غالب،بلیک کیپس کا بھی کارنامہ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہوم ٹیسٹ سیریز کی تاریخ بھی 1955 سے شروع ہوتی ہے۔2002 تک بلیک کیپس نے پاکستان میں جو 21 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں۔ان میں سے وہ صرف 2 ہی جیت سکے ہیں۔13 میچزپاکستان نے جیتے اور6 میچزڈرا کھیلے گئے۔یوں انگلینڈ کی فتوحات کی طرح کیویزکی بھی پاکستان میں چند کامیابی ہیں۔643 ہائی اسکور اور 102 کم سے کم اسکور بھی ہے۔
قیاس آرائیاں تمام ،اکثریتی چہرے برقرار ،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ نے اکتوبر 1969 میں پہلا ٹیسٹ اور نومبر 1996 میں دوسرا ٹیسٹ پاکستان میں جیتا۔اتفاق سے دونوں بار قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان ناکام ہوا۔
پاکستانی سرزمین پر بلیک کیپس نے 1955 سے 2002 تک 8 ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں۔ایک میں وہ کامیاب ہوئے۔6 میں پاکستان کامیاب رہا۔صرف ایک سیریز ڈرا ہوئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی پاکستان میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز
پہلی ٹیسٹ سیریز 1955،پاکستان 3میچزکی سیریز 0-2 سے جیت گیا
دوسری ٹیسٹ سیریز 1965،پاکستان 3میچزکی سیریز 0-2 سے نام کرگیا
تیسری ٹیسٹ سیریز 1969،نیوزی لینڈ بھی پاکستان میں پہلی سیریز جیت گیا،اس نے 3 میچزکی سیریز 0–1 سے اپنے نام کی۔
چوتھی ٹیسٹ سیریز 1976،پاکستان 3 میچزکی سیریز میں ایک بار پھر 0-2 سے کامیاب ہوا
پانچویں ٹیسٹ سیریز1984،پاکستان 3 میچزکی سیریز پھر 0-2 سے جیتا
چھٹی ٹیسٹ سیریز 1990،پاکستان پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچزکی سیریز مین کیویز کو کلین سوئپ کرگیا،تینوں ٹیسٹ میچز بڑے مارجن سے جیتے۔
ساتویں ٹیسٹ سیریز1996،پہلی بار 2 میچزکی سیریز ہوئی جو 1-1 سے ڈرا رہی۔
آٹھویں ٹیسٹ سیریز 2002،پاکستان نے 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔باقی میچز منسوخ ہوگئے۔اس سیریز میں لاہور ٹیسٹ میں انضمام الحق نے ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔329 اسکور بنائے۔ویسے کیویز کے خلاف ہوم گرائونڈز میں جاوید میاں داد 9 ٹیسٹ میچز میں 991 اسکور کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔ہوم میدانوں میں 5 میچزمیں وقار یونس 36 وکٹ کے ساتھ بلندی پر ہیں۔محمد زاہد کی 66 رنز کے عوض 7 وکٹ کی پرفارمنس بہترین انفرادی گیند بازی ہے۔