آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں کل ہفتہ کو کیا ہوگا۔اب کرکٹ فینز بڑی تیزی سے اپنا دماغ لڑارہے ہیں کہ سیمی فائنل میں کون جاسکتا ہے،اگلے میچز کب اور کس کے ہیں۔سب سے قبل کل کے میچز دیکھتے ہیں۔ہفتہ 29 اکتوبر 2022 کو 1 میچ شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا،دوپہر ایک بجے
موجودہ ایونٹ میں سری لنکا آسٹریلیا سے ہارچکا،ساتھ میں اس کے 6 کھلاڑی زخمی ہوچکے،سخت دبائو میں ہے۔ادھر کیوی ٹیم نے پہلا میچ باوقار انداز میں جیتا۔دوسرے میچ میں بارش کے سبب اسے ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑا۔اس کے باوجود وہ اس میچ کے لئے فیورٹ ہے۔
باہمی میچزمیں اب تک دونوں کے 19 میچز ہوئے ہیں۔کیوی ٹیم 10 فتوحات کے ساتھ آگے ہے ،ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔باقی میچز بلیک کیپس نے جیتے ہیں۔ایک بات بلیک کیپس کے لئے ضرور پریشانی کا سبب ہوگی۔ورلڈ ٹی 20 کپ ہسٹری میں سری لنکا کو مکمل سبقت ہے۔اس نے 5 میں سے 4 میچز میں بلیک کیپس کو شکست دی ہے۔خیال ہوسکتا ہے کہ سری لنکا اس سب کے بعد بھی ایک اپ سیٹ نتیجہ دے سکتا ہے۔
گروپ پوزیشن دلچسپ ہے۔پے درپے بارش کے سبب کئی میچز بہہ گئے۔جمعہ کا روز مایوس کن رہا۔اس کے بعد اب سری لنکا کو بھی آرزو ہوگی کہ جیتے اور فائنل 4 میں داخل ہوجائے۔
ٹی 20 ورلڈکپ ،آج بارش کا ہی کھیل،ایک اور میچ ختم،گروپ ون کی ٹیبل پر ہلچل
اس میچ کے ختم ہونے کے بعد اب ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 گروپ 1 میں دلچسپ صورتحال ہے۔نیوزی لینڈ پہلے،انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔چاروں کے 3،3 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا اور افغانستان 2،2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبرز پر ہیں۔سب کے 3،3 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔