| | | | |

نئے کپتان شان نہ شاہین،بابر اعظم توجہ کا مرکز ،شرٹ سائن

 

 

کینبرا ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کینبرا میں پریکٹس کی۔یہ موجودہ دورہ آسٹریلیا کی پہلی پریکٹس تھی۔

قومی کرکٹرز کو دیکھنے کے لئے مقامی فینز بھی موجود تھے۔ایسے میں پہلے روز نئے کپتان شان مسعود توجہ پاسکے اور نہ ہی شاہین آفریدی ،سب کی توجہ کا مرکز بابر اعظم تھے۔

انہوں نے اس دوران وہاں موجود قریب اکثریتی فینز کو آٹوگراف دیئے۔

ایک موقع پر انہیں جنگلے کے اندر ہاتھ ڈال کر سائن کرنے پڑے۔

کپتان عمران خان کی طرح بابر اعظم نے شرٹ پر بھی سائن کئے۔

بابر اعظم اس وقت نہایت ہی سنجیدہ دکھائی دیئے۔سوالات کے چھوٹے جواب دیتے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *