لاہور،کرک اگین رپورٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج 28 ستمبر 2022 کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7 میچزکی سیریز کا آغاز نئے سرے سے کریں گی،اس کی وجہ یہ ہے کہ 4 میچزکا تو کوئی نتیجہ نہ نکلا۔مقابلہ 2-2 سے برابر ہے۔یوں باقی ماندہ 3 میچزمیں سے2 میچز تو ہرحال میں جیتنا لازم ہونگے،یوں کسی بھی 3 میچزکی سیریز کا فیصلہ کم سے کم 2 فتوحات سے ہی ممکن ہے۔
پاک،بھارت کرکٹ بحالی کے لئے کریکٹرپھرمتحرک،اصل منصوبہ کیا،کامیاب کیسے ہوگا
کراچی کے بعد لاہور،ٹریننگ کے روز تیز بارش نے سب کچھ لپیٹ دیا،یوں دن ضائع ہوگیا۔بارش کی پیش گوئی نہیں تھی لیکن ہوگئی۔آج بھی ایسی پیش گوئی نہیں ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم 2005 کے بعد پہلی بار قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایکشن میں ہوگی۔
معین علی پہلت میچ میں کپتان ہونگے،اگلے 2 میچزمیں جوس بٹلر ان کی جگہ دکھائی دےسکتے ہیں۔3 میچزکے لئے 2 پچزتیار کی گئی ہیں۔بظاہر خشک سی ہیں،اسپنرز کے لئےمدد ہوگی۔بارش کے بعد کیا اثر پڑسکتا،میچ بتائے گا۔
پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں یقینی ہیں۔عثمان قادر کی جگہ شاداب خان کی واپسی ہوگی،محمد حسنین کی جگہ نسیم کی انٹری ہوگی۔
شاہین آفریدی ایک اور ایونٹ سے باہر، کمک لندن پہنچ گئی
پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لئے اس میچ میں بڑا چیلنج ہے۔اپنی 80 ویں ٹی 20ا ننگ میں انہیں 3000 ٹی 20 انٹرنیشنل رنزکی تکمیل کے لئے 61 اسکور بنانے ہیں۔اگر وہ ایسا کرگئے تو ویرات کوہلی کی 81 اننگ میں بنائے گئے تیز ترین 3 ہزار ٹی 20 رنزکا ریکارڈوہ تن تنہا اپنے نام کرلیں گے،اگر آج ایسا نہ کرسکے تو اگلے میچ میں 81 ویں اننگ میں ان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ 3ہزار رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوں اور مشترکہ ریکارڈ ہولڈر بن جائیں۔پاکستانی وقتکے مطابق ٹاس 7 بجے شام اورمیچ ساڑھے 7 بجے شام ہوگا۔