میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ،ایم سی جی مین دہشت گرد کے داخلہ کاخطرہ،تاحیات پابندی،کتنے فینز کی توقع۔سزا یافتہ دہشت گرد عبدالناصر بنبریکا کے پاکستان آسٹریلیا کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایم سی جی میں داخلہ پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔بینبریکا اس ہفتے جیل سے رہا ہوا جب اس کے وکلاء نے کامیابی کے ساتھ یہ دلیل دی کہ بدنام زمانہ انتہا پسند کو مسلسل نظر بندی کے حکم سے رہا کیا جانا چاہئے، اسے دہشت گردی کے جرائم میں 15 سال کی سزا پوری کرنے کے بعد 2020 سے بارون جیل میں رکھا گیاتھا۔
دورہ آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں 7 نئے پلیئرز15 پلیئرز کے ٹیسٹ میچزلائن اور وارنر کے برابر
میلبورن کرکٹ کلب کے سربراہ اسٹیورٹ فاکس نے کہا کہ بینبریکا، جو ایک توسیعی نگرانی کے حکم کے تابع ہیں ان کے اسٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ہمارے پاس اندرونی طور پر ایک عمل ہے۔ ہم یہاں سیکورٹی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔یہ اطلاع دی گئی ہے کہ بینبریکا کا تعلق 2005 کے عظیم الشان فائنل والے دن ایم سی جی کو اڑانے کی سازش سے تھا، لیکن گواہ ایزدین عتیک کے فراہم کردہ ثبوت کو سپریم کورٹ نے 2009 میں مسترد کر دیا تھا۔
بات ایک ٹیسٹ سے بھی آگے،خرم شہزاد پوری سیریز سے باہر،اب لاٹری کس کی
کرکٹ آسٹریلیا ایم سی جی میں باکسنگ ڈے پر تقریباً 70,000، اور پاکستان کے خلاف پورے ٹیسٹ کے لیے 180,000 فینز کی آمد کی امید رکھتا ہے۔منتظمین کو امید ہے کہ وہاں ایک بار پھر پاکستانی شائقین کا ایک مضبوط دستہ شرکت کرے گا، جیسا کہ گزشتہ سال ہوا تھا جب بھارت کے خلاف ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کے لیے 90,293 کا ہجوم تھا۔