| | | | |

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،محمد عباس کا بڑا معاہدہ،بڑی دستک،راولپنڈی ٹیسٹ کہاں

 

 

کرک اگین اسپیشل  رپورٹ

Image by ICC,File Photo

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کے لئے مشاورت جاری ہے۔ایسے میں ایک عرصہ سے ٹیم سے ڈراپ  محمد عباس نے ایک بار دوسرے انداز میں دستک دے دی ہے۔عباس جو کئی سال سے  ہمپشائر کائونٹی کے لئے کھیل رہے ہیں،انہوں نے مزید 2 سالہ معاہدہ کیا ہے ۔یوں وہ 2024 تک اپنی ٹیم کے لئے کھیلیں گے۔اب جب کہ ان کی کائونٹی میں اتنی اہمیت واضح ہوئی ہے۔ایسے میں وہ ٹیسٹ ٹیم کے لئے ایک موقع کی توقع ضرور رکھیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کے بعد  وہ امیدوار بھی ہیں۔

ادھر کرک اگین نے گزشتہ ہفتہ نیوز بریک کی تھی کہ انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹکا انعقاد مشکوک ہوتا جارہا ہے،تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میچ کہیں اور منتقل ہوسکتا ہے،اس کے لئے ملتان کا نام بھی سامنے آیا تھا کہ وہاں دوسرا ٹیسٹ شیڈول ہے،پہلا بھی ملتان میں ہوجائے اب نئی خبریں یہ ہیں کہ کراچی منتقل ہوسکتا ہے۔پی سی بی اس کا فیصلہ اگلے چند گھنٹوں میں ہوگا۔

 

سیاسی کشیدگی،راولپنڈی کا پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ کہاں منتقل ہونے جارہا

کرک اگین نے یہ نیوز ضرور بریک کی تھی میچ منتقل ہوسکتا ہے،سو وہ اب یقینی طور پر منتقل ہونے کی جانب جاسکتا ہے۔ایک صورت میں راولپنڈی ٹیسٹ بچ سکتا ہے،اگر سیاسی منظرنامہ میں کچھ چیزیں سٹیک ہولڈرز میں سیٹ ہونا شروع ہوجائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *