ورلڈکپ ،پاکستان کا پریکٹس میچ بھارت بند دروازوں کے پیچھے کروانے پر مجبور ،وسیم اکرم کیوں برہم،ٹیم 15 پر فارغ
کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ورلڈکپ ،پاکستان کا پریکٹس میچ بھارت بند دروازوں کے پیچھے کروانے پر مجبور ،وسیم اکرم کیوں برہم،ٹیم 15 پر فارغ
ایشین گیمز میں کرکٹ آگئی۔اس کے پہلے ہی روز ہیڈ لائنز میں ہے۔چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں کرکٹ پہلی بار شامل ہے۔
منگولیا خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 میچ میں انڈونیشیا کے خلاف 188 کے تعاقب میں 10 اوورز کھیل کر صرف 15 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔
کرکٹ کی بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ کو سکیورٹی کے نام پر ادھر سے ادھر کرنے والا بھارت کرکٹ بورڈ پاکستان کا میچ بند دروازوں کے پیچھے کروانے پر مجبور ہوگیا ہے ۔
بھارت کے اپنے اخبار انڈیا ایکسپریس کے مطابق حیدر آباد میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ وارم اپ میچ بند دروازوں میں ہوگا۔کسی کو میچ دیکھنے یا اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے اور پاک بھارت کرکٹ تعلقات کے تناظر میں ان سے منسوب بیانات اور اس پر فینز کی بحث پر افسوس کرتے کہا ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکثر غلط ہوتا ہے۔اس پر یقین کرنے سے قبل تحقیق کریں۔بس بہت ہوگیا۔