ملتان۔ پی سی بی میڈیا ریلیز۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 سیریز شیڈول ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ
پی سی بی اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی۔
دونوں ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک ہوں گے۔
