| | | |

آدھی رات کو پاکستانی کپتان مستعفی،نجم سیٹھی کی سوشل میڈیا پر تصدیق

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آدھی رات کو پاکستانی کپتان مستعفی،نجم سیٹھی کی سوشل میڈیا پر تصدیق،۔آدھی رات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان مستعفی۔چیئرمین پی سی بی نے رات 1 بجے کے بعد ٹوئٹ کرکے اس کی کنفرمیشن دی،یہ اپنی جگہ ایک بے مثال مثال ہے۔

خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اب قومی ویمنز کپتان نہیں رہی ہیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آدھی رات کو ٹوئٹ کرکے اس کی کنفرمیشن دی اور کہا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کےلئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں لیکن بطور کرکٹر اپنا سفر جاری رکھیں گی۔

انگلینڈ کا ٹیسٹ ہارنے کے 4 گھنٹے بعد بنگلہ دیش میں پہلا ون ڈے

بسمعہ بطور کپتان ناکام رہی ہیں۔34 ون ڈے میچزمیں سے 16 اور62 ٹی 20 میچزمیں سے 32 میں ناکام ہوئی ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ،ورلڈکپ،ایشیا کپ،3 ملکی کپ سمیت اہم ممالک کے خلاف باہمی سیریزمیں وہ ناکام رہی ہیں۔

نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی رجیم نے ایک ٹیم کا کپتان بدل دیا ہے،دوسرے کے حوالہ سے بھی تشویشناک نیوز ہیں۔بابر اعظم کا مستقبل تمام فارمیٹ میں بطور کپتان محفوظ نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *