| | |

سڈنی ٹیسٹ ،3 تبدیلیوں کا فیصلہ ،2 کنفرم

 

 

میلبرن ،سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سڈنی ٹیسٹ ،3 تبدیلیوں کا فیصلہ ،2 کنفرم

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ بولڈ فیصلہ کرنے میں مشہور ہیں۔ہیڈ کوچ کے طور پر کپتان شان مسعود کے ساتھ مل کر اگلے میچ کی پلاننگ کرلی ہے۔

سڈنی کی پچ دیکھتے ہی اعلان کردیا جائے گا۔
جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ رات سٹوری فائنل کی تھی کہ امام الحق کی سلیکشن مشکل ہے تو اس کی کنفرمیشن ہے۔صائم ایوب ان کی جگہ ہونگے۔

دوسری تبدیلی حسن علی کا اخراج ہوگا۔ان کی جگہ اسپنر کھیلے گا۔تیسری تبدیلی عامر جمال کی ہوسکتی ہے لیکن اس کا انحصار وکٹ دیکھ کر ہوگا۔ان کی جگہ بھی اسپنر کھلائے جانے کے امکانات ہیں۔

ابرار احمد مکمل فٹ نہیں ہوسکے ۔ساجد خان سلیکٹ ہونگے۔سلمان علی آغا کھیلیں گے ۔

یوں سڈنی ٹیسٹ میچ میں پاکستان مکمل طور پر اسپن اٹیک کے ساتھ حملہ آوری کا سوچ رہا ہے۔میر حمزہ اور شاہین پیس اٹیک کو لیڈ کریں گے۔ان کے ساتھ عامر جمال کے چانسز وکٹ اور کنڈیشنز کے ساتھ مشروط کر دیئے گئے۔

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ سڈنی میں،آسٹریلیامیں آخری جیت یہاں ہوئی،2 تبدیلیاں طے

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ،تیسرا ٹیسٹ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *