| | | | |

پاکستانی گرلزکی جیت اتفاقیہ تھی،ویسٹ انڈیز ویمنز کی ایک اور فتح،مسلسل دوسری سیریزنام

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی گرلزکی جیت اتفاقیہ تھی،ویسٹ انڈیز ویمنز کی ایک اور فتح،مسلسل دوسری سیریزنام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  ایک جیت کے بعد ایک بار پھر بدترین ناکامی سے دوچار۔۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچزکی سیریز کے آخری میچ میں  گرین شرٹس کو 8 وکٹوں کی شکست ہوئی ہے۔،یہ نتیجہ ایسا لگا ہی نہیں کہ پاکستان اپنے 2 میچز اس سے کم ہدف کے باوجود ایک اور 2 رنز سے ہارا تھا۔

نیشنل بینک ایرینا کراچی میں جمعہ کو کھیلے گئے آخری میچ میں  میزبان ٹیم  نے 8 وکٹ پر 134 رنزبنائے۔سدرہ امین نے 48 رنزکی اننگ کھیلی۔ایفی فلیچر نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے ہدف  19 ویں اوور میں 2 وکٹ پر مکمل کیا،گرین کیپس کی بائولنگ فلاپ شو بنی رہی۔اوپنر ہیلی میتھیوز  نے شاندار 78 رنزکی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 سیریز 1-4 سے جیتی ہے اور اس سے قبل ون ڈے سیریز بھی اسی نے جیتی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *