| | |

پاکستان،18 بالزپر 21 رنز میں 6 وکٹیں گنوادیں،کیویز کی جیت

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

پاکستان،18 بالزپر 21 رنز میں 6 وکٹیں گنوادیں،کیویز کی جیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی20 میچز  کی سیریز کے پہلے میچ میں 46 رنزسے کامیابی حاصل کی ہے۔

گرین کیپس 226 رنزکے جواب میں 18 بالز قبل ہی 180 کے اسکور پر ہتھیار پھینک گئے۔11 کھلاڑی پورے بیس اوورز نہ کھیل سکے اور بڑا ڈرامہ یہ ہوا ہے کہ پاکستان نے 15 اوورز میں 4 وکٹ پر 159 اسکور بنالئے تھے اور جیت کیلئے  تیس بالز پر68 رنز درکار تھے کہ ایک وکٹ کیا گری لائن لگ گئی،اگلے 3 اوورز مطلب 18 بالز میں 21 رنزکے اضافہ کے ساتھ پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں۔پوری بساط 180 پر لپیٹ دی گئی۔

بابرا عظم آئوٹ ہونے والے 7 ویں بیٹر تھے جو35 بالز پر 57 رنزبناکر گئے۔اعظم خان 9 بالز پر دس کرسکے۔کپتان شاہین آفریدی صفر پر گئے اور سامہ میر کے ساتھ عباس آفریدی ایک ایک کرسکے،حارث رئوف کا صفر تھا۔اس سے قبل پاستان نے 33 رنزکا آغاز کیا۔نئی اوپننگ پارٹی صائم ایوب اور محمد رضوان نے صرف 14 بالز پر 33 رنزکا آغاز فراہم کیا تھا۔صائم ایوب 27 اور فخرزمان 15 رنزبناکر گئے۔ محمد رضوان 27 اور افتخار احمد 24 رنزبناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 4 اوورز میں25 رنزکے عوض 4 وکٹیں لے گئے۔

بلیک کیپس نے 8 وکٹ پر 226 رنزبنائے تھے،اس کی اننگ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان کیلئے ڈبل سنچری سے بڑا ہدف،ڈراپ کیچز،رضوان گلوز چھوڑ کرمشکل میں،اعظم خان سے پاکستان کو مشکلات

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *