آک لینڈ۔کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹی 20 اوپننگ جوڑی تبدیل ہورہی یا نہیں،کپتان شاہین نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرے لئے بڑا لمحہ ہے کہ میں کپتان ہوں،ٹیم کے طور پر ہم ٹی 20 میں ہمیشہ اچھا پرفارم کررہے ہیں،کوشش کریں گے کہ غلطیاں نہ کریں،ٹیم کے طور پر دیکھیں کہ ہم کیا غلطی کررہے ہیں۔
کین ولیمسن کے سامنے ایک اور نیا پاکستانی کپتان،ٹرافی رونمائی
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ عامر جمال،اعظم سمیت کچھ نئے پلیئرز ہیں،امید کرتے ہیں کہ یہ اچھا کھیلیں گے۔بابر اور رضوان ایک اچھی ٹی ٹوئنٹی جوڑی ہے لیکن ہم ورلڈکپ سے قبل سب کچھ کریں گے،ہمارے پاس 17 میچز ہیں ،اس لئے تبدیلی ہوگی اور نہیں بھی۔میں فٹ ہوں ،پہلے 2 ٹیسٹ میں زیادہ بالز کردیں،اس لئے آخری ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ویسے مجھے ہمیشہ ہی ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔
شاہین نے فخرزمان کو غلط ثابت کردیا،بابراور رضوان کو باہر بٹھانابہترہوگا،تجویزبھی دے ڈالی
پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم کے طور پر ہم وہ نتائن نہیں دے سکے ،جہاں تک پہلے اوور میں وکٹ کا تعلق ہے تو ہمیشہ ایسا نہیں کیا،جب ہم ہارتے ہیں تو اس وقت قوم سپورٹ کرے،مجھ میں بھی کمی ہے۔میں سیکھ رہا ہوں۔میں بابر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں،اس کے اتنے رنز ہیں کہ میں گن نہیں سکتا۔بابر اعظم ہمارا بہترین بیٹر ہے۔
شاہین نے بابر سمیت بہت سی تبدیلوں کا واضح اشارہ کردیا