ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ۔
پہلا ٹیسٹ ،پاکستان ٹیم کا اعلان ،میچ ٹائم میں تبدیلی
پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جمعہ کے روز ٹائم تبدیلی۔ کا پلان ہے۔پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ 11 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ٹیم کی کپتانی شان مسعود کر رہے ہیں۔ ٹیم میں تین سپنرز ڈالے گئے ہیں اور ایک پیسر ہے ۔پاکستان کی کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ ،بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، خرم شہزاد ۔محمد ہریرہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔
ٹاس کیلئے صبح 9 بجے کا پلان ہے اور میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔وقفہ 12 بجے ہوگا۔میچ ساڑھے 4 ختم ہوگا۔