کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،چوتھا ٹی 20 آج،کیا تبدیلیاں ہونے جارہیں،ایک سرپرائز تیار۔یہ ایسا ملک ہے،جہاں ہرجانب فاسٹ بائولرز کاچرچا لگتا ہے۔یہ ملک فاسٹ بائولرز ہی پیدا کرتا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے آنر بورڈ پر ٹاپ تھری میں وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب اختر کا ذکر ملتا ہے۔ایسے مین انگلینڈ کے تیزگیندباز مارک ووڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 156 کلومیٹر،97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کرواکر ان کی کچھ یاد تازہ کی۔ایسا کرنے سے وہ آنر بورڈ پر نام نہ لکھواسکے لیکن وہاں موجود ٹاپ 2 پیسرز وسیم اکرم اور وقار یونس سے اپنے متعلق تعریفی کلمات سنتے رہے اور یہ بھی بڑا اعزاز تھا۔
مارک ووڈ کہتے ہیں کہ پاکستان فاسٹ بائولرز کی سرزمین ہے۔میں بچپن میں ان کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں،آج وہ میری تعریف کریں گے تو مجھے اچھا لگےگا،میں ان کی رائے کی قدرکرتا ہوں۔
پاکستان کی شکست،ثقلین مشتاق نےقدرت کا فیصلہ قرار دے دیا،خچر کی مثال پیش کردی
اب جب کہ وہ 97 میل فی گھنٹہ تک چلے گئے،کہیں 100 کی بھی آس لگائیں گے،اس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج اتوار 25 ستمبر 2022 کو سیریز کا چوتھا،رواں دورے کا آخری میچ ہوگا،اس کے بعد سیریز لاہور منتقل ہوجائے گی۔
کراچی میں ایک کرنٹ پاکستان نے دکھایا،جب 200 رنزکا ہدف 10 وکٹ سے جیت کر پورا کردیا۔دوسرا بڑا کرنٹ انگلینڈ نے دکھایا،جب اس نے پاکستان کو اگلے روز 221 اسکور کرکے تگڑا جواب دیا۔دوسرا پھر پاکستان کو 158 رنز تک محدود کرکے 63 رنزکی بڑی جیت اپنے نام کی۔مارک ووڈ اب چوتھے میچ میں بھی بابر اعظم کےلئےخطرے ہونگے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج انگلینڈ کے لئے سرپرائز ہوسکتا،ایک نئی پچ پر میچ ہوگا،اسپن ٹریک کی امید کی جاسکتی ہے۔ٹیم میں نسیم شاہ کی واپسی کا امکان ہے۔مڈل آرڈر میں بھی اس کی باز گشت ہے۔آصف علی خوشدل شاہ کی جگہ آسکتے ہیں۔شاداب خان فٹ ہوئے تو وہ عثمان قادر کی جگہ آئیں گے۔
ایک امکان یہ ہے کہ انگلینڈ مارک ووڈ کو آرام دے سکتا ہے،وہ انجری سے واپس آئے ہیں،انہیں ایک کے بعد ایک میچ کھلائے جانے کی پالیسی ہوسکتی ہے۔
پاکستان انگلینڈ میچ،گیند ہیلمٹ میں جاچھپی،سب ادھر ادھر دیکھتے رہے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔وکٹ اسپن ہوسکتی ہے۔ٹیم میں تبدیلیاں دونوں جانب سے ہونگی۔ٹاس ایک بار پھر بابر اعظم جیت سکتے ہیں۔اس بار ان کو بھی نیا فیصلہ کرہی لینا چاہئے۔پاکستان سیریز میں واپسی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان اگر ہارگیا تو اس کے لئے لاہور کے تینوں میچز جیتنا ضروری ہوجائے گا،ورنہ انگلینڈ سیریز ٹرافی اٹھانے سے صرف ایک میچ کی دوری پر ہوگا۔