| | |

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

لندن،پی سی بی رپورٹ

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی۔ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم لندن سے لیسٹر پہنچ گئی۔پاکستان ویمنز ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ کل اپٹن اسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ٹریننگ مقامی وقت کے مطابق صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں 11 سے 29 مئی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف نو مئی کو ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *