پاکستان بمقابلہ زمباوے ویمنز
پاکستان ویمنز نے زمباوے ویمنز کو نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
زمبابوے ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 31.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنا کر حاصل کیا۔
پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔
پاکستان نے ون ڈے میں اپنا بہترین پاور پلے سکور 0-89 بنایا۔
ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ جوڑی کی مشترکہ سب سے زیادہ تین بار سنچری شراکت (منیبہ علی اور سدرہ امین کے برابر)۔
دو طرفہ ون ڈے سیریز میں ایک جوڑی کے ذریعہ سب سے زیادہ بننے والے 571 رنز (گل فیروزہ اور صدف شمس)۔
صدف شمس ویمنز ون ڈے میں لگاتار پانچ مرتبہ پچاس سے زیادہ سکور بنانے والی پاکستان کی پہلی بلے باز بن گئیں۔
پاکستان ٹیم کی اوپنرز صدف شمس اور گل فیروزہ نے لگاتار تین مرتبہ 150 رنز سے زیادہ کی شراکت قائم کی۔
گل فیروزہ نے 83 گیندوں پر پاکستان ویمن کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
گل فیروزہ خواتین کے ون ڈے میں لگاتار 2 سنچریاں بنانے والی دوسری پاکستان کی بلے باز بن گئیں۔
خواتین کے ون ڈے میں پاکستان کے لیے کسی بھی وکٹ کے لیے دوسری سب سے بڑی 220 رنز کی شراکت (صدف شمس اور گل فیروزہ)۔
خواتین کے ون ڈے میں 200 سے زیادہ رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ 7.06 کا رن ریٹ۔
