| | | | | |

پاکستان،زندہ بھاگ،وریندرسہواگ کا جملہ بھارت کو غیرمحفوظ بناگیا،سوشل میڈیا پر ٹرول نہیں چھترول

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان،زندہ بھاگ،وریندرسہواگ کا جملہ بھارت کو غیرمحفوظ بناگیا،سوشل میڈیا پر ٹرول نہیں چھترول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کرتے وقت اپنے ملک بھارت کو غیر محفوظ ثابت کردیا ہے۔گزشتہ رات نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف واضح فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل سے قریب باہر ہوگیا ہے۔وریندر سہواگ نے ایکس سوشل میڈیا ویب پر لکھا ہے کہ پاکستان زندہ بھاگ۔بائےبائے پاکستان۔ساتھ ہی انہوں نے بڑھایا ہے کہ جس ٹیم کو پاکستان یا پاکستانی سپورٹ کرتے ہیں ،وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرح کھیلنے لگتی ہے۔سری لنکا سے معذرت۔

وسیم اکرم نے سیمی فائنل جانے کا فارمولہ دے دیا،پاکستان ٹیم کیمپ میں بھی اہم پلان تیار،ٹاسک دے دیئے گئے

سہواگ نے پاکستان کے نعرے پاکستان زندہ آباد کو پاکستان زندہ بھاگ لکھا ہے اور کہا ہے کہ جلدازجلد محفوظ فلائٹ سے جائو،یا فلائٹ پکڑو اور محفوظ ہوجائو۔

بھارت کیلئے 374 انٹرنیشنل میچزکھیلنے والے سہواگ کا رویہ ایک غیرذمہ دار عام بھارتی فین کی طرح کاہے۔انہوں نے پاکستان دشمنی یا پاکستان طنز پر ایک بات مان لی ہے اور دنیا کو باور کروایا ہے کہ بھارت محفوظ ملک نہیں ہے،جتنی جلدی ہوسکے،یہاں سے اپنے ملک چلے جائو۔

ویسے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جتنی سکیورٹی میں رکھاگیا ہے،کھلاڑی قیدیوں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *