کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں تاریخی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج 20 ستمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔انگلش ٹیم، 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان میں کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلےگی۔دونوں ممالک کا پاکستانی سرزمین پر یہ پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلہ ہوگا،باہمی مقابلوں اور سیریز میں انگلیبنڈ کو پاکستان پر سبقت ہے لیکن اس وقت انگلش ٹیم اپنی افرادی قوت سے محروم ہے۔اوین مورگن استعفیٰ دے چکے،ان کی جگہ کمان سنبھالنے والے جس بٹلر یہاں موجود ہیں لیکن وہ شروع کے میچزنہیں کھیلیں گے۔بین سٹوکس نہیں ہیں۔جونی بیئرسٹو بھی غیر حاضر ہیں۔3 سے 4 نئے پلیئرز انگلز اسکواڈ کا جزو ہونگے۔
پاکستان کے لئے اطمینان بخش بات یہ ہونی چاہئے کہ جب سے اوئن مورگن کی کپتانی گئی ہے،وہ ریٹائر ہوگئے ہیں،اس کے بعد سے انگلینڈ 3 ٹی 20 سیریز کھیلا ہے اور ہارا ہے۔یوں ایشیا کپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے پاس چانس ہے کہ وہ ورلڈ ٹی 20 سے قبل یہ سیریز جیت کر مخالفین کی نیندیں اڑادے۔مہمان ٹیم کے کھلاڑی جیسے بھی ہیں،پاکستانی موجودہ کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ
بابر اعظم،شان مسعود،محمدحارث،افتخار احمد،خوشدل شاہ،شاداب خان،آصف علی،محمد نواز،نسیم شاہ،حارث رئوف اور محمد حسنین پر مشتمل ہوسکتی ہے۔
انگلش ٹیم
انگلش ٹیم میں فل سالٹ،ایلکس ہیلز،ڈیوڈ میلان،ہیری بروکس،کپتان معین علی،ول جیکس،سام کرن،ڈیوڈ ویلی،عادل رشید اوراولی سٹون کے ساتھ رچرڈ گلیسن ہوسکتے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گی،اس لئے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات اور پاکستان میں سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی رکھی جائے گی۔میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
کرک اگین دونوں ممالک کے میچزکی تاریخ کے ساتھ سیریز کی مکمل ہسٹری بیان کرچکا ہے اور یہ بھی کہ پاکستان کب جیتا اور کب کب ہارا ہے،اس کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ٹی 20 تاریخ میں مایوس کن کتاب،نئے پیج کی ضرورت
ٹاس،پچ،موسم،ممکنہ نتیجہ
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری میچز میں رنزکے انبار لگتے رہے ہیں۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔180 اسکور بننا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوسکتا۔نفسیاتی طور پر انگلینڈپر پاکستان کو سبقت ہوگی،ٹاس کا سکہ معین علی کے حق میں گرا تو پاکستان کے لئے مشکلات ہوسکتی ہیں۔بابرا عظم ٹاس ہارسکتے ہیں۔