| | | | | |

پاکستان کی 70 سالہ ٹیسٹ تاریخ،ہوم گرائونڈ پر آج سب سے بڑے ہدف کا چیلنج

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان 70 سال میں اپنے ملک میں اتنا بڑا ہدف کبھی حاصل نہیں کرسکا،جس کا آج 12 دسمبر 2022 کو اس کو سامنا ہے۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنزکا ہدف دیا ہے۔

ویسے تو طویل فارمیٹ میں پاکستان اس سے بڑا ایک ہدف حاصل کرچکا ہے لیکن ہوم گرائونڈ میں ایسا نہیں ہوسکا۔سابقہ ریکارڈ 1994 کے کراچی ٹیسٹ کا آسٹریلیا کے خلاف315 رنزکا ہے جو 9 وکٹ ہر مکمل ہوئے تھے،اسے بھی 28 برس ہوگئے۔

جولائی 2015 میں پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان نے اپنی تاریخ کا ریکارڈ 382 رنزکاہدف مکمل کیا۔یہ ٹیسٹ تاریخ کا اوور آل 8 واں بڑا ٹوٹل بھی ہے۔

اس کے علاوہ اس سال  گالے میں سری لنکا کے خلاف جولائی ٹیسٹ میں 344 اسکور کاہدف حاصل ہوا۔جنوری 2014 میں سری لنکا کو شارجہ میں 302 رنز مکمل کرکے شکست دی۔

اس طرح پاکستان کی 70 سالہ ٹیسٹ ہسٹری میں 300 پلس کے اہداف 4 بار مکمل ہوئے۔اب پاکستان ملتان ٹیسٹ میں 4 وکٹ پر 198 اسکور کرچکا ہے۔انگلینڈ کے خلاف 355 رنزکی تکمیل کے لئے 157 اسکور باقی ہیں۔6 وکٹیں ہاتھ میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *