| | | | | | |

پاکستان کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا قومی ٹیم کے حوالہ سے میجک کا دعویٰ

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بے پناہ حوصلہ بڑھایا ہے اور شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق میتھیو ہیڈن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعدپوری ٹیم منیجمنٹ،کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آج دنیا کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔کوئی یم سے زیادہ خطرناک نہیں ہے،اس قسم کی کرکٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے،یہ ایک میجک ڈے تھا اور میجک ٹیم نے  یہ کردکھایا۔

پاکستانی ٹیم سے سب پیار کرتے ہیں،اس لئے وہ اپنی پرفارمنس سے  مانے جاتے ہیں۔پاکستانی پیسرز نے شاندار کارکردگی پیش کی۔بیٹرز بھی آہستہ آہستہ فارم میں آرہے ہیں۔انہوں نے 4 سے 5 منٹ خطاب کیا،کئی شاندار جملے بولے،انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ یہاں سیمی فائنل میں اس لئے ہی آئے ہیں کہ انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنا ہے۔

ٹی 20 ولڈکپ،بھارت کامیاب،سیمی فائنلز کی آفیشل لائن مکمل،شیڈول ساتھ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ذاتی اکائوبٹ سے اس کی پہلے مختصر ویڈیو جاری کی اور لکھا کہ ہیڈن،بہت ہی شاندار۔

پی سی بی نےا س کے کافی دیر بعد ہیڈن کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *