ٹی 20 ورلڈکپ کی 7 ویں ہیٹ ٹرک،پیٹ کمنزکے نشانہ پر بنگلہ دیشی آگئے،آسٹریلیا کامیاب
سنیٹ لوشیا۔کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کی 7 ویں ہیٹ ٹرک،پیٹ کمنزکے نشانہ پر بنگلہ دیشی آگئے،آسٹریلیا کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اورآسٹریلوی کی بنگلہ دیش کے خلاف ہی ٹی 20 ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک۔آسٹریلیا کے پیسر بریٹ لی نے 2007 ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی تو وہ بنگلہ دیش کے خلاف تھی اور اب 2024 کے 9 ویں ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے کی تو یہ بھی بنگلہ دیش کے خلاف ہی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ میں سپر 8 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ میٹھڈ پر 28 رنز سے ہرادیا۔ایشین ٹیم 20 اوورز میں صرف 140 رنز بناسکی۔جواب میں ایک سے زائد بار بارش کے دوران آسٹریلیا نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹ پر 100 رنز بنائے تھے کہ پھر بارش نے کھیل ممکن نہ ہونے دیا۔یوں ڈک ورتھ پر اتنے اوورز میں 73 رنزکا ہدف بنتا تھا تو آسٹریلیا 28 رنز آگے تھا۔یوں 28 رنزسے وہ فاتح قرار پایا۔
اسی میچ میں بنگلہ دیشی اننگ کے دوران پیٹ کمنز نے 2 اوورز میں ہیٹ ٹرک کی۔انہوں نے 18 ویں اوور کی 5 ویں بال پر محموداللہ اور آخری بال پر مہدی حسن ان کا شکار بنے۔پیٹ کمنز جب 20 واں اوور کروانے آئے تو پہلی بال پر انہوں نے توحید کو آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،اب تک کی 6 ہیٹ ٹرکس،پاکستانی شامل یا نہیں
ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ کے ریکارڈز میں یہ کسی بھی آسٹریلین کی ٹی 20 ورلڈکپ میں دوسری ہیٹ ٹرک تھی۔7 ویں بائولر کو یہ اعزاز ملا۔ٹی20 ورلڈکپ کی یہ 7 ویں ہیٹ ٹرک ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے ہیٹ ٹرک کرنے والے خوش قسمت بائولرز
بریٹ لی،آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش۔2007
کورٹز کمفر۔آئرلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز۔2021
وینندو ہاسارنا۔سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا۔2021
کاگیسو ربادا۔جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ۔2021
کارتھک میاپن۔متحدہ عرب امارات بمقابلہ سری لنکا۔2022
جوش لٹل۔آئرلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ۔2022
پیٹ کمنز،آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش۔2024